وہ کام جسے کرتے ہوۓ ہم تھکتے نہیں وہ ہمارا ٹیلنٹ ہے۔
جس چیز کا ہم میں میں ٹیلنٹ ہوتا ہے ہم ویسے لوگوں کی طرف خود بخود ہم راغب ہوتے ہیں۔
چونکہ قدرتی طور پر اس کام کو کرنے ی ہم میں صلاحیت اوررغبت ہوتی ہے توہم اس کام کو سیکھتے اور کرتے جاتے ہیں۔
مشکلات ہمارے مزید آگےبڑھنے کا پیش خیمہ بنتی ہیں جبکہ ایک ایسا کام جس کا ہمیں شوق نہ ہو اس پیش آنے والی مشکلات مایوسی کی وجہ بنتی ہیں۔
ایسا کام جسے کرتے ہوۓ ہمارا ایک ایک سیکنڈ مشکل سے گزر رہا ہو وہ ہمارا ٹیلنٹ نہیں ہے۔ ہم زبردستی اس کام میں گھس رہے ہیں۔
جس کام کا ہم میں ٹیلنٹ ہوتا ہے اسے کرتے ہوۓ ہم ٹاءم کی حد سے باہر چلے جاتے ہیں یعنی کہ ہمیں پتہ ہی نہیں چلتا کہ کتنا ٹاءم گزر چکا ہے۔
جس کام کا ہم میں ٹیلنٹ ہوتا ہے اسے کرتے ہوۓ ہم جگہ کی حد سے بھی باہر نکل جاتے ہیں یعنی کہ جس کام کا ہمیں شوق ہو اسے کرنے کے لیے ہمیں سفر کرنا پڑے گرمی برداشت کرنی پڑے یا سردی ہم اپنے کام کو بہترین طریقے سے کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment