Tuesday, June 21, 2022

No 1 batter of the world 🌎 for longest time

 🇵🇰🇵🇰🇵🇰😇😇😇😇😇😇😇Pakistani Captain of the cricket team Baber Azam has become the no 1 batter in the world 🌎 who secured his position for the longest time.

Monday, November 29, 2021

ٹیلنٹ کسے کہتے ہیں۔

 وہ کام جسے کرتے ہوۓ ہم تھکتے نہیں وہ ہمارا ٹیلنٹ ہے۔

جس چیز کا ہم میں میں ٹیلنٹ ہوتا ہے ہم ویسے لوگوں کی طرف خود بخود ہم راغب ہوتے ہیں۔

چونکہ قدرتی طور پر اس کام کو کرنے ی ہم میں صلاحیت اوررغبت ہوتی ہے توہم اس کام کو سیکھتے اور کرتے جاتے ہیں۔

مشکلات ہمارے مزید آگےبڑھنے کا پیش خیمہ بنتی ہیں جبکہ ایک ایسا کام جس کا ہمیں شوق نہ ہو اس پیش آنے والی مشکلات مایوسی کی وجہ بنتی ہیں۔

ایسا کام جسے کرتے ہوۓ ہمارا ایک ایک سیکنڈ مشکل سے گزر رہا ہو وہ ہمارا ٹیلنٹ نہیں ہے۔ ہم زبردستی اس کام میں گھس رہے ہیں۔

جس کام کا ہم میں ٹیلنٹ ہوتا ہے اسے کرتے ہوۓ ہم ٹاءم کی حد سے باہر چلے جاتے ہیں یعنی کہ ہمیں پتہ ہی نہیں چلتا کہ کتنا ٹاءم گزر چکا ہے۔

جس کام کا ہم میں ٹیلنٹ ہوتا ہے اسے کرتے ہوۓ ہم جگہ کی حد سے بھی باہر نکل جاتے ہیں یعنی کہ جس کام کا ہمیں شوق ہو اسے کرنے کے لیے ہمیں سفر کرنا پڑے گرمی برداشت کرنی پڑے یا سردی ہم اپنے کام کو بہترین طریقے سے کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Thursday, November 25, 2021

اپنے مقصد کے ساتھ چپکے رہنے کے اصول

 1:اس حقیقت کو کھلے دل سے مانیں کہ اس دنیا میں آپکے ہمدرد )اللہ رسول صلى الله عليه واله وسلم کے علاوہ )صرف آپ کے والدین اور بہن بھاٸ ہیں۔

2:گھر سے باہر اپنے خاندان کے افراد کا مثبت ذکر کریں۔ جہاں تک ہو سکے گھر کی بات باہر نہ کریں۔ 

آپ کی پڑھاٸ کی جگہ پہ یا کام کی جگہ پہ یا محلے میں یا راستے میں اگر کوٸ بغیر وجہ کہ آپ سے ایسی باتیں پوچھ رہا ہے یا کر رہا ہے جن سے اس کا کوٸ لینا دینا نہیں تو :

یا تو وہ بے وقوف ہے 

یا پھر شیطان ہے 

یا پھر چسکے لے رہا ہے

تینوں صورتوں میں ایسے شخص سے کنارہ کریں۔

اگر آپ لڑکی یا خاتون ہیں اور کوٸ کسی ایسے آدمی کے بارے میں آپ سے بات چیت کر رہا یا رہی ہے جس نہ آپ کاکوٸ لینا دینا ہے تو سمجھ جاٸں کہ یہ شخص خود تو فضول ہے آپکو بھی فضول بنانے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے  ایسے شخص کو صاف الفاظ میں نہ کہیں۔

جہاں تک ہو سکے اپنے مقصد سے چپکے رہیں  غیر متعلقہ باتوں کے بارے میں سوچ کر اپنا وقت ضاءع نہ کریں کیونکہ اگر آپ حال کو سنوارنے میں کامیاب ہو گۓ تو مستقبل خود ہی بہتر بن جاۓ گا۔

ایسی جگہ ہر گز نہ جاٸں جہاں آپ کا کام نہیں ورنہ بے عزت ہونے کا ڈر ہے۔

ایسی جگہ ہر گز نہ جاٸں جہاں آپ کی ضرورت نہیں ۔

دوستی اور خیرخواہی کا مطلب ہے کسی کا بھلا چاہنا کسی کے کام آنا۔

پتہ نہیں کس نے ہمارے ذہن میں یہ غلط فہمی ڈال دی ہوٸ  ہے کہ دوستی کا مطلب  ہےدوسروں کی چغلیاں کرنا ۔ دوسروں کی ذاتی چیزیں چیک کرنا ۔ان کے عیب ڈھونڈھنا ۔

خود کو اعلی اور دوسروں کو گھٹیا سمجھنا۔  

اگر کسی کہ برا کہنےسے کوٸ برا بن جاتا تو آج اس شخص کے اربوں کلمہ پڑھنےوالے نہ ہوتے جسے گلی سے گزرنے پر گالیاں دی جاتی تھیں پتھر مارے جاتے تھے۔ 


اپنی ذات کو دوسروں کے لیے مفید بناٸں لوگ خود ہی آپ کی عزت کریں گے۔

عزت محنت سے کماٸ جاتی ہے ۔ مفت میں نہیں ملتی۔

جو یہ سمجھتا ہے کہ دوسروں کی مشکلوں کو مزاق اڑا کہ ان کی جاسوسیاں کر کہ ان کہ عیب ڈھونڈھ کہ وہ اپنے لیے عزت کما سکتا ہے ایسے شخص  کو خاموشی محنت اور صبر کا جواب دیں۔

اگر آپ کسی ادارے میں کام کر رہے ہیں یا پڑھ رھے ہیں تو کسی غیر متعلقہ شخص کو ہر گز معلومات نہ دیں جنہیں وہ آپ کے یا آپ کے  ادارے کے وقار کو مجروح کرنے کے لیے استعمال کر سکے۔

اپنے وقت کو اپنے سے زیادہ کامیاب یا اپنے ماتحت لوگوں کی براٸیاں ڈھونڈنے میں ہر گز ضاءع نہ کریں۔

جہاں تک ہو سکے اس ذمہ داری کو بہتر طریقے سے نباہنے کی کوشش کریں جو اللہ نے آپ کی لگاٸ ہے۔

مشکلات ہر شخص کی زندگی میں ہوتی ہیں ۔اپنے گھر کی باتیں اور مشکلات کسی غیر متعلقہ شخص   سے شیءر  کر کہ آپ اپنی اور اپنے والدین کی عزت کو ہمیشہ کے لیے داٶ پہ لگا سکتے ہیں ۔

اپنے رشتہ داروں ساتھیوں اور گھر والوں کے جہاں تک ہو سکے کام آءیں۔

نماز اور تلاوت کی پابندی کریں۔


بیمار چاہے کوٸ بھی ہو اس کی عیادت کریں۔ 

کسی کی تکلیف کا ہر گز مزاق نہ اڑاءیں۔ 

تکبّر سے پرہیز کریں۔

No 1 batter of the world 🌎 for longest time

 🇵🇰🇵🇰🇵🇰😇😇😇😇😇😇😇Pakistani Captain of the cricket team Baber Azam has become the no 1 batter in the world 🌎 who secured his posit...